مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ التَّبْكِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ] · حديث 3082
3082 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ قَعَدَتِ الْمَلَائِكَةُ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسَاجِدِ فَيَكْتُبُونَ مَنْ جَاءَ مِنَ النَّاسِ عَلَى مَنَازِلِهِمْ؛ فَرَجُلٌ قَدَّمَ جَزُورًا، وَرَجُلٌ قَدَّمَ بَقَرَةً، وَرَجُلٌ قَدَّمَ شَاةً وَرَجُلٌ قَدَّمَ دَجَاجَةً وَرَجُلٌ قَدَّمَ بَيْضَةً " قَالَ: "فَإِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ وَجَلَسَ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ طُوِيَتِ الصُّحُفُ وَدَخَلُوا الْمَسْجِدَ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ' جب جمعہ کا دن ہوتا ہے' تو فرشتے مساجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں' اور لوگوں کے نام ان کی آمد کی ترتیب کے حساب سے نوٹ کوتے ہیں تو کوئی شخص یوں ہوتا ہے جیسے اس نے اونٹ صدقہ کیا ہو' کوئی شخص یوں ہوتا ہے' جیسے اس نے گائے صدقہ کی ہو کوئی شخص یوں ہوتا ہے جیسے اس نے بکری صدقہ کی ہو کوئی شخص یوں ہوتا ہے جیسے اس نے مرغی صدقہ کی ہو کوئی شخص یوں ہوتا ہے جیسے اس نے انڈا صدقہ کیا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: جب مؤذن اذان دیتا ہے ' اور امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے' تو صحیفے لپیٹ دیے جاتے ہیں' اور فرشتے مسجد میں داخل ہو کر ذکر (یعنی خطبہ) غور سے سنتے ہیں" ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے' اور اس کے رجال "ثقہ" ہیں۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on raising early to congregation] · Hadith 3082
