مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ حُقُوقِ الْجُمُعَةِ مِنَ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ وَنَحْوِ ذَلِكَ] · حديث 3058
3058 - وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «الْجُمُعَةُ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الَّتِي تَلِيهَا وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، وَذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ شَيْئًا.
حضرت ابو مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " جمعہ اس جمعہ سے لے کر اس کے بعد والے تک اور مزید تین دنوں کے درمیان ( میں ہونے والے گناہوں) کا کفارہ بن جاتا ہے' اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: " جو شخص ایک اچھائی کرے گا اسے اس کا دس گنا اجر ملے گا"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے' جس نے اپنے والد سے یہ روایت نقل کی ہے: امام ابو حاتم کہتے ہیں: اس نے اپنے والد سے کسی چیز کا سماع نہیں کیا ہے۔
أَبِي مَالِکٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on Friday rights, from washing and ointment and so on) · Hadith 3058
