مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا يَقْرَأُ فِيهِمَا] · حديث 3022
3022 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةُ وَ (هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ) يُدِيمُ ذَلِكَ». قُلْتُ: هُوَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: يُدِيمُ ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم جمعہ کے دن صبح کی نماز میں سورت الم تنزیل السجدہ اور سورت الدھر کی تلاوت کیا کرتے تھے اور آپ باقاعدگی سے ایسا کرتے تھے ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : " آپ باقاعدگی سے ایسا کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on what he reads in them] · Hadith 3022
