مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي الصَّلَاةِ الْوُسْطَى] · حديث 1726
1726 - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «شَغَلُونَا عَنْ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى صَلَاةِ الْعَصْرِ، مَلَأَ اللَّهُ أَجْوَافَهُمْ وَقُلُوبَهُمْ نَارًا» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ الْمُلَائِيُّ الْأَعْوَرُ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَبِي مَالِكٍ فِي الصَّلَاةِ الْوُسْطَى فِي {وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ} [البروج: 1]- إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " ان لوگوں نے ہمیں درمیانی نماز ، یعنی عصر کی نماز ادا نہیں کرنے دی ، اللہ تعالیٰ ان کے پیٹوں کو اور ان کے دلوں کو آگ سے بھر دے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن ملائی اعور ہے، اور وہ " ضعیف " ہے۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابو مالک رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ، درمیانی نماز سے متعلق باب میں آئے گی، جو سورہ بروج سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔
أُمِّ سَلَمَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › A section in the middle prayer] · Hadith 1726
