مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ] · حديث 3010
3010 - وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَأَبَا سَعِيدٍ يَذْكُرَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ وَهُوَ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ» " قَالَ: وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ يَذْكُرُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: نَعَمْ، هِيَ آخِرُ سَاعَةٍ قُلْتُ: إِنَّمَا قَالَ وَهُوَ يُصَلِّي وَلَيْسَتْ تِلْكَ سَاعَةَ صَلَاةٍ، قَالَ: أَمَا سَمِعْتَ - أَوْ أَمَا بَلَغَكَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنِ انْتَظَرَ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ» ". قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ وَحَدِيثُ ابْنِ سَلَامٍ فِي الصَّحِيحِ وَلَكِنَّهُ مَوْقُوفٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابو سلمہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا ہے : آپ نے ارشاد فرمایا: " جمعہ کےدن میں ایک گھڑیئ ایسی ہے کہ جس میں جو بندہ نماز ادا کرتے ہوئے اللہ تعالی سے جو بھی چیز مانگتا ہے اللہ تعالی وہ چیز اسے عطاکر دیتا ہےراوی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن سلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کی جی ہاں ! وہ (جمعہ کے دن کی ) آخری گھڑی ہوتی ہے میں نے کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے تو یہ ارشاد فرمایا ہے : وہ بندہ اس وقت نماز ادا کر رہا ہو اور اس آخری گھڑی میں تو نماز ادا نہیں کی جاتی ہے ، توحضرت عبداللہ بن سلام نے فرمایا : کیا تم نے یہ بات نہیں سنی ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) کیا تم تک یہ بات نہیں پہنچی ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " جو شخص نماز کا انتظار کرتا ہے وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے " ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث " صحیح " میں مذکور ہے حضرت عبداللہ بن سلام سے منقول حدیث بھی " صحیح " میں مذکور ہے تاہم وہ روایت " موقوف" ہے۔ یہ روایت امام بزارنے نقل کی ہے اور اس کے رجال " صحیح " کے رجال ہیں ۔
أَبَا هُرَيْرَةَ وَأَبَا سَعِيدٍ يَذْكُرَانِ ← اَبِیْ سَلَمَۃَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter at the hour on a Friday] · Hadith 3010
