مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ] · حديث 2986
2986 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي التَّطَوُّعِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ يُومِي إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ». قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر نفل نماز ادا کر لیتے تھے خواہ اس کا رخ جس بھی طرف ہو آپ اشارے کے ساتھ نماز ادا کرتے تھے اور سجدے میں رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک جاتے ھتے ۔( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت عبداللہ بن عمر سے منقول حدیث " صحیح " میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، جو کہ حضرت ابو سوید خدری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہے امام احمد اور امام بزار نے نقل کیا ہے ان دونوں کی سند میں ایک راوی محمد بن ابو لیلیٰ ہے جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔
أَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › The door of prayer on the bezel] · Hadith 2986
