مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ التَّشَهُّدِ وَالْجُلُوسِ وَالْإِشَارَةِ بِالْإِصْبَعِ فِيهِ] · حديث 2866
2866 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْ قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ فَلَمَّا صَلَّى ضَرَبَ بِيَدِهِ فَخِذِي فَقَالَ: «أَلَا أُعَلِّمُكَ تَحِيَّةَ الصَّلَاةِ كَمَا كَانَ يُعَلِّمُنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَتَلَا هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: " التَّحِيَّاتُ وَالصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ» " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: " وَبَرَكَاتُهُ ".
عبداللہ بن بابی بیا ن کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر کے پہلو میں نماز ادا کی جب انہوں نے نماز ادا کر لی تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے زانوں پر مارا اور بولے کیا میں تمہیں نماز کی تحیت کی تعلیم نہ دوں جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے ہمیں اس کی تعلیم دی تھی ؟ پھر انہوں نے یہ کلمات پڑھ کر سنائے ۔)" ہر طرح کی جسمانی زبانی اور مالی عبادات اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سسلام ہو اللہ تعالی کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اور اللہ تعالی کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو"۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابو داؤد نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے "اور اس کی برکتیں ۔
عبد الله بن بَابي،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on witnessing, sitting, and pointing with a finger in it] · Hadith 2866
