مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي مَسِّ الْقُرْآنِ] · حديث 1524
1524 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «شَرُّ الْبَيْتِ الْحَمَّامُ ; تُرْفَعُ فِيهِ الْأَصْوَاتُ، وَتُكْشَفُ فِيهِ الْعَوْرَاتُ " فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُدَاوَى فِيهِ الْمَرِيضُ، وَيَذْهَبُ الْوَسَخُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " فَمَنْ دَخْلَهُ فَلَا يَدْخُلْهُ إِلَّا مُسْتَتِرًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ السَّمْتِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: سب سے برا گھر حمام ہے جس میں آوازیں بلند ہوتی ہیں اور شرمگاہ بے پردہ ہوتی ہے ایک صاحب نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اس میں بیمار کے لیے بہتری ہوتی ہے اور میل ختم ہو جاتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس میں داخل ہووہ پردے کے بغیر داخل نہ ہو۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عثمان سمتی ہے جس کو امام بخاری اور امام نسائی نے ضعیف قرار دیا ہے ابوحاتم اور ابن حبان نے اسے ثقہ قراردیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال"صحیح" کے رجال ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on touching the Qur’an] · Hadith 1524
