مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَنِ] · حديث 4095
4095 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ، وَقُتِلَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَجَاءَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بِثَوْبَيْنِ لِتُكَفِّنَ فِيهِمَا حَمْزَةَ، فَلَمْ يَكُنْ لِلْأَنْصَارِيِّ كَفَنٌ، فَأَسْهَمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الثَّوْبَيْنِ، ثُمَّ كُفِّنَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي ثَوْبٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ الشَّاهِدُ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے موقع پر حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے ان کے ساتھ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بھی شہید ہوئے سیّد ہ صفیہ بنت عبد المطلب رضی اللہ عنہ دو کپڑے لے کے آئی تھیں تا کہ ان میں حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو کفن دیا جائے انصاری کے لئے کوئی کفن نہیں تھا ‘ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو کپڑوں کے دو حصے کیے اور ان دونوں صاحبان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کپڑے میں کفن دیا گیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان جزری شاہد ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of what came in the shroud] · Hadith 4095
