مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ] · حديث 1358
1358 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى عَلَى غَدِيرٍ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَزَلْنَا، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " يَا بِلَالُ، قُمْ فَأَذِّنْ " فَانْطَلَقَ بِلَالٌ فَأَهْرَاقَ الْمَاءَ، ثُمَّ أَتَى الْغَدِيرَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَأَهْوَى إِلَى خُفَّيْهِ، وَكَانَ عَلَيْهِ خُفَّانِ أَسْوَدَانِ، وَذَلِكَ بِعَيْنَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَادَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " يَا بِلَالُ، امْسَحْ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ، قَالَ الْأَزْدِيُّ: ضَعِيفٌ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک غزوہ میں شریک ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کنویں کے پاس تشریف لائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا تو ہم بھی اپنی سواریوں سے اتر گئے نماز کا وقت ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بلال! اٹھ کر اذان دے دو!حضرت بلال رضی اللہ عنہ چلے گئے انہوں نے پیشاب کیا پھر وہ کنویں کے پاس آئے اپنے چہرے اور دونوں بازوں کو دھویا پھر انہوں نے موزوں کی طرف ہاتھ بڑھایا انہوں نے سیاہ رنگ کے دو موزے پہنے ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھ رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں انہیں مخاطب کر کے فرمایا: اے بلال! موزوں اور چادر پرمسح کرلو!یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی غسان بن عوف ہے از دی کہتے ہیں : وہ ضعیف ہے ۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The door of sackcloth on the socks] · Hadith 1358
