مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ] · حديث 1312
1312 - «عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْبَابِ الثَّانِي مِنْ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا بِكَتِفٍ فَتَعَرَّقَهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، ثُمَّ قَالَ: جَلَسْتُ مَجْلِسَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَكَلْتُ مَا أَكَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَنَعْتُ مَا صَنَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے:وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے دوسرے دروازے پر بیٹھے انہوں نے کندھے کا گوشت منگوایا اسے کھایا اور پھر کھڑے ہو کر نماز ادا کی انہوں نے دوبارہ وضو نہیں کیا۔ پھر انہوں نے یہ بات بیان کی: میں اس جگہ بیٹھا ہوں جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے تھے اور میں نے وہی چیز کھائی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھائی تھی اور پھر میں نے وہی کیا ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔یہ روایت امام احمد امام ابویعلی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔
أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ. ← صَنَعْتُ مَا صَنَعَ النَّبِيُّ رَوَاهُ أَحْمَدُ ← أَكَلْتُ مَا أَكَلَ النَّبِيُّ ← جَلَسْتُ مَجْلِسَ النَّبِيِّ
Hadith 1312
