مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ فِيمَنْ مَسَّ فَرْجَهُ] · حديث 1270
1270 - وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ، وَكَانَ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عُتْبَةَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَقَدْ رَوَى الْحَدِيثَ الْآخَرَ حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهُمَا عِنْدِي صَحِيحَانِ. وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ سَمِعَ الْحَدِيثَ الْأَوَّلَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ هَذَا، ثُمَّ سَمِعَ هَذَا بَعْدُ، فَوَافَقَ حَدِيثَ بُسْرَةَ وَأُمِّ حَبِيبَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَغَيْرِهِمْ مِمَّنْ رَوَى عَنِ النَّبِيِّ الْأَمْرَ بِالْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ فَسَمِعَ النَّاسِخَ وَالْمَنْسُوخَ.
حضرت طلق بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ' جو اس وفد میں شامل تھے ' جو وفد بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا' وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے اسے وضو کرنا چاہیے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' وہ فرماتے ہیں: ایوب کے حوالے سے عتبہ سے یہ روایت ' صرف حماد بن محمد نے نقل کی ہے ' حماد بن محمد نے ایک اور حدیث بھی نقل کی ہے' یہ دونوں احادیث میرے نزدیک صحیح ہیں اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہوں نے پہلی حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سے پہلے سنی ہو گی ' اور پھر بعد میں یہ حدیث سنی ہو گی۔ یہ حدیث سیدہ بسرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ' سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا' حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ' حضرت زید بن خالد رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگرصحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی نقل کردہ روایات کے مطابق ہے' جن میں ان حضرات نےنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرمگاہ کو چھونے پر وضو کرنے کا حکم دیا ہے تو ان صحابی نے " ناسخ" اور "منسوخ" (یعنی دونوں قسم کی احادیث سنی ہیں)۔
طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ، وَكَانَ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Door to whomever touched the private part] · Hadith 1270
