مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ] · حديث 1225
1225 - وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ خَيْثَمٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَدَّتَيْ عُبَيْدَةَ بِنْتَ عَمْرٍو الْكِلَابِيَّةَ تَقُولُ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ وَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا أَنَّ سَعِيدَ بْنَ خَيْثَمٍ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ، وَقَدْ رَوَى قَبْلَ هَذَا عَنْ جَدَّتِهِ عَنْ أَبِيهَا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سعید بن خیثم بیان کرتے ہیں : میں نے اپنی دادی سیدہ عبیدہ بنت عمرو کلابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ فرماتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ' آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اچھی طرح وضو کیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ' اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ' تاہم میں نے یہ بات نہیں پائی کہ سعید بن خیثم نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں سے کسی سے سماع کیا ہو ' انہوں نے اس سے پہلے اپنی دادی کے حوالے سے' ان کے والد سےروایت نقل کی ہے ' باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، إِلَّا ← أَسْبَغَ الْوُضُوءَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، ← جَدَّتَيْ عُبَيْدَةَ بِنْتَ عَمْرٍو الْكِلَابِيَّةَ تَقُولُ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ تَوَضَّأَ ← سعيد بن خيثم
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on Ablution] · Hadith 1225
