مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ] · حديث 1173
1173 - وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ: «سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ: كَيْفَ أَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: سَأَلْتَنِي كَيْفَ أَتَوَضَّأُ، وَلَا تَسْأَلُنِي كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ؟! رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَقَالَ: " بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ -». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابراہیم بن ابو عبلہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا : میں کیسے وضو کروں؟ تو انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے یہ سوال کیا ہے ' کہ میں کیسے وضو کروں؟ تم نے مجھ سے یہ سوا ل نہیں کیا: کہ آپ نے ' اللہ کے وسول کو کس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ (پھر انہوں نے بتایا:) میں نے اللہ کے رسول کودیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین تین مرتبہ وضو کے اعضاء کو دھوتے تھے' آپ نے یہ ارشاد فرمایا: میرے پروردگار نے مجھے اسی بات کا حکم دیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ' امام بزار نے اس روایت کو اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ' اس نے رجال ثقہ ہیں۔
سألت أنس بن مالك كيف أتوضأ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي عَبْلَةَ
Hadith 1173
