مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ التَّارِيخِ] · حديث 972
972 - وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا غُلَامٌ أَحْمِلُ اللَّحْمَ مِنَ السَّهْلِ إِلَى الْجَبَلِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ مَهْدِيُّ بْنُ عِمْرَانَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، وَذَكَرَ لَهُ حَدِيثًا فِي: أَنَّ الدَّجَّالَ هُوَ ابْنُ صَيَّادٍ، فَلَا أَدْرِي أَرَادَ لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ هَذَا وَحْدَهُ أَوْ جَمِيعِ حَدِيثِهِ، وَالْآخَرُ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
حضرت ابو طفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مبعوث ہوئے تھے ، میں اس وقت لڑکا تھا ، اور نیچے سے گوشت اٹھا کر پہاڑ پر لے جایا کرتا تھا ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اسے مہدی بن عمران نے روایت کیا ہے امام بخاری فرماتے ہیں :حضرت ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو نقل کرنے میں اس راوی کی متابعت نہیں کی گئی ہے ، انہوں نے اس کے حوالے سے وہ حدیث نقل کی ہے ، جس میں یہ مذکور ہے "دجال ابن صیاد ہے۔( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: )مجھے نہیں معلوم کہ امم بخاری کی مراد کیا ہے؟ کیا یہ کہ صرف اس ایک حدیث کے حوالے سے اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے ، یا ان کی مراد اس راوی کو نقل کردہ تمام احادیث ہیں ، دودرا راوی خالد بن ابو یحیی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
لَهُ حَدِيثًا فِي: ← أَبِي الطُّفَيْلِ، ← الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ ← رَوَاهُ مَهْدِيُّ بْنُ عِمْرَانَ، ← غُلَامٌ أَحْمِلُ اللَّحْمَ مِنَ السَّهْلِ إِلَى الْجَبَلِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، ← «بُعِثَ النَّبِيُّ ← أَبِي الطُّفَيْلِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of History] · Hadith 972
