مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي عِلْمِ النَّسَبِ] · حديث 941
941 - وَعَنِ الْجَفْشِيشِ الْكِنْدِيِّ قَالَ: «جَاءَ قَوْمٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَنْتَ مِنَّا وَادَّعَوْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " لَا نَقْفُو أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا، نَحْنُ مِنْ وَلَدِ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي كَثِيرٌ مِمَّا يَتَعَلَّقُ بِالْأَنْسَابِ وَالْوَفَيَاتِ وَالْأَسْمَاءِ وَالْكُنَى فِي أَوَاخِرِ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -.
حضرت جفشیش کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کندہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے کہا : آپ ہمارے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ، انہوں نے یہ دعوی کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم اپنی ماں کی طرف سے نسب نہیں کرتے اور اپنے باپ کی نفی نہیں کرتے ہیں ، ہم نضر بن کنانہ کی اولاد میں سے ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہےاس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عمرو بجلی ہے جسے ابو حاتم اور دار قطنی نے ضعیف قرار دیا ہے ، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ (علامہ ہیثمی کہتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : نسب وفات ، اسما ء اور کنیت سے متعلق ، بہت سی روایات : مناقب صحابہ " سے متعلق باب کے آخر میں آگے آئیں گی۔
أَنْتَ مِنَّا وَادَّعَوْهُ، ← «جَاءَ قَوْمٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ ← الجفشيش الكندي
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on Genealogy] · Hadith 941
