مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ باب · حديث 3946
3946 - وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ فَيَذْكُرُهَا وَإِنْ قَدُمَ عَهْدُهَا فَيُحْدِثُ لَهُ اسْتِرْجَاعًا إِلَّا أَحْدَثَ اللَّهُ لَهُ عِنْدَ ذَلِكَ وَأَعْطَاهُ ثَوَابَهُ يَوْمَ أُصِيبَ بِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو الْمِقْدَامِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’ جس بھی مسلمان مرد یا مسلمان عورت کو کوئی مصیبت لاحق ہو ‘ اور پھر وہ اس کو یادکرے اگر چہ اس کا زمانہ قریب ہو ‘ اور پھر اس کے سامنے یہ بات آئےکہ وہ اناللہ وانا الیہ راجعون پڑ ھے تو پھر اللہ تعالیٰ اسے اس کی جگہ نئے سرے سے ثواب عطا کرتا ہے ‘اورا سے وہ ثواب اس دن کے حساب سے عطا کرتا ہے‘ جب اسے وہ مصیبت لاحق ہوئی تھی‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیادابومقدام ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے۔
«مَا مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا مُسْلِمَةٍ يُصَابُ بِمُصِيبَةٍ فَيَذْكُرُهَا وَإِنْ قَدُمَ عَهْدُهَا ← رَسُولِ اللَّهِ ← الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › Chapter · Hadith 3946
