مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ تَلْقِينِ الْمَيِّتِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ] · حديث 3910
3910 - وَعَنْ أَنَسٍ «أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ كَئِيبٌ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَا لِي أَرَاكَ كَئِيبًا؟ " قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَمٍّ لِيَ الْبَارِحَةَ - فُلَانٍ - وَهُوَ يَكِيدُ بِنَفْسِهِ قَالَ: " فَهَلْ لَقَّنْتَهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ " قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: " فَقَالَهَا؟ " قَالَ: نَعَمْ قَالَ: " وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ هِيَ لِلْأَحْيَاءِ؟ قَالَ: " هِيَ أَهْدَمُ لِذُنُوبِهِمْ هِيَ أَهْدَمُ لِذُنُوبِهِمْ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الْوَقَّادِ، وَثَّقَهُ الْقَوَارِيرِيُّ وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ پریشان تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا وجہ ہے میں تمہیں پریشان دیکھ رہا ہوں ؟ انہوں نے عرض کی : یارسول اللہ! گز شتہ رات میں اپنے فلاں چچازاد کے پاس موجود تھا اور اس شخص کی روح اس وقت قبض ہورہی تھی ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: کیاتم نے اس وقت اسے لا الہ الا اللہ پڑھنے کی تلقین کی تھی؟ انہوں نے عرض کی : یارسول اللہ! میں نے ایسا کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اس نے وہ کلمہ پڑھ لیا تھا ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: اس کے لئے جنت واجب ہو گئی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یارسول اللہ! زند ہ لوگوں کے حق میں یہ کیسا ہو گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: یہ ان کے گناہوں کوز یا د ہ منہدم کر دے گا ‘ یہ ان کے گناہوں کوز یا دہ منہدم کر دے گا۔ یہ روایت امام ابویعلی ٰاورامام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زائدہ بن ابووقاد ہے ‘ جسے قوار یری نے’’ ثقہ‘‘ قرار دیا ہے ۔ امام بخاری اور دیگر حضرات نے اسے ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے۔
لَهُ النَّبِيُّ «مَا لِي أَرَاكَ كَئِيبًا» ← أَنَسٍ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ وَهُوَ كَئِيبٌ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [The door to incarnating the dead, there is no deity but God] · Hadith 3910
