مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ ذَهَبَ بَصَرُهُ] · حديث 3838
3838 - وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «عَزِيزٌ عَلَى اللَّهِ أَنْ يَأْخُذَ كَرِيمَتَيْ مُؤْمِنٍ ثُمَّ يُدْخِلُهُ النَّارَ» قَالَ يُونُسٌ: يَعْنِي عَيْنَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیّدہ عائشہ بنت قدامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’اللہ تعالی کی ذات اس سے بلند و برتر ہے کہ وہ کسی مؤمن کی دومحبوب چیزوں کو لے اور پھر اسے جہنم میں داخل کرے‘‘ یونس کہتے ہیں : اس سے مراداس کی دونوں آنکھیں ہیں ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نےمعجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبد الرحمن بن عثمان حاطبی ہے‘ جسے ابوحاتم نے ’’ضعیف‘‘ قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب’’الثقات‘‘ میں کیا ہے ۔
عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › A door by whom is his sight gone] · Hadith 3838
