مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الِاقْتِصَارِ فِي الْعَمَلِ وَالدَّوَامِ عَلَيْهِ] · حديث 3562
3562 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَائِشَةَ قَالَا: «دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَسْجِدَ فَإِذَا صَوْتُهُ كَدَوِيِّ النَّحْلِ [مِنْ] قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فَقَالَ: " إِنَّ الْإِسْلَامَ لِيَتَّسِعُ ثُمَّ تَكُونُ فَتْرَةً فَمَنْ كَانَتْ لَهُ فَتْرَةٌ إِلَى غُلُوٍّ وَبِدْعَةٍ فَأُولَئِكَ أَهْلُ النَّارِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ شَرِيكٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبد الله بن عباس رضی اللہ عنہ اور سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مسجد میں داخل ہوئے وہاں شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح قرآن کی تلاوت کی آواز آرہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا:اسلام کشادہ ہو جاتا ہے پھر اس میں ضعف آجاتا ہے تو جس شخص کا ضعف غلو اور بدعت کی طرف ہوگا تو وہ لوگ اہل جہنم میں سے ہوں گے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن شریک ہے اور وہ ضعیف ہے۔
«دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ الْمَسْجِدَ فَإِذَا صَوْتُهُ كَدَوِيِّ النَّحْلِ [مِنْ] قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، وَعَائِشَةَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter on being restricted in work and always upon it] · Hadith 3562
