مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ] · حديث 3538
3538 - وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «عَجِبَ رَبُّنَا مِنْ رَجُلَيْنِ: رَجُلٌ ثَارَ عَنْ وِطَائِهِ وَلِحَافِهِ بَيْنَ أَهْلِهِ وَحُبِّهِ إِلَى صَلَاتِهِ فَيَقُولُ رَبُّنَا: يَا مَلَائِكَتِي انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي ثَارَ مِنْ فِرَاشِهِ وَوِطَائِهِ مِنْ بَيْنِ حُبِّهِ وَأَهْلِهِ إِلَى صَلَاتِهِ رَغْبَةً فِيمَا عِنْدِي وَشَفَقَةً مِمَّا عِنْدِي» فَذَكَرَ نَحْوَهُ بِاخْتِصَارِ التَّصَدُّقِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حضرت عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ہمارا پروردگار دوایسے افراد پر خوش ہوتا ہے۔ ایک وہ شخص جو اپنے بستر لحاف اپنے اہل خانہ اور اپنی محبوب چیز کو چھوڑ کر نماز کی طرف جاتا ہے ہمارا پروردگار فرماتا ہے:اے میرے فرشتو!تم میرے بندے کا جائزہ لو جس نے اپنابستر اپنالحاف اپنی محبوب چیز اور اپنے اہل خانہ کو چھوڑا اور نماز کی طرف آ گیا اس چیز کی طرف رغبت رکھتے ہوئے جو میرے پاس موجود ہے اور اس چیز سے ڈرتے ہوئے جو میرے پاس ہے اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے جس میں صدقہ کرنے کا ذکر اختصار کے ساتھ ہے۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام ابویعلی نے امام طبرانی نےمعجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔
ابْنِ مَسْعُودٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter in the night prayer] · Hadith 3538
