مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ فَاتَهُ الْوِتْرُ] · حديث 3490
3490 - وَعَنْ أَبِي نَهِيكٍ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ كَانَ يَخْطُبُ النَّاسَ: أَنْ لَا وِتْرَ لِمَنْ أَدْرَكَ الصُّبْحَ، فَانْطَلَقَ رِجَالٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى عَائِشَةَ فَأَخْبَرُوهَا فَقَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصْبِحُ فَيُوتِرُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابو نہیک بیان کرتے ہیں: حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشادفرمایا: جس شخص کوصبح (صادق) ہوجائے اس کے وتر نہیں ہوتے ہیں اہل ایمان میں سے کچھ افرادسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہیں اس بارے میں بتایا تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم صبح (صادق) کے وقت بھی وتر ادا کر لیتے تھے۔یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [A section in which the tendon is missed] · Hadith 3490
