مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى] · حديث 3418
3418 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: يَا عَمَّاهُ أَوْصِنِي قَالَ: «سَأَلْتَنِي عَمَّا سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:» إِنْ صَلَّيْتَ الضُّحَى رَكْعَتَيْنِ لَمْ تُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ وَإِنْ صَلَّيْتَ أَرْبَعًا كُتِبْتَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ سِتًّا كُفِيتَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ ثَمَانِيًا كُتِبْتَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَإِنْ صَلَّيْتَ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةَ بُنِيَ لَكَ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَا مِنْ يَوْمٍ وَلَا لَيْلَةٍ وَلَا سَاعَةٍ إِلَّا وَلِلَّهِ فِيهَا صَدَقَةٌ يَمُنُّ بِهَا عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَمَا مَنَّ عَلَى عَبْدٍ مِثْلَ أَنْ يُلْهِمَهُ ذِكْرَهُ ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَطَاءٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُدَلِّسُ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے حضرت ابوذرغفاری رضی اللہ عنہ سے کہا: اے چچا جان! آپ مجھےکوئی وصیت کیجئے انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے اس چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے جس کے بارے میں میں نےنبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سوال کیا تھا تو آپ نے ارشادفرمایا: اگرتم چاشت کے وقت دو رکعات ادا کرلو تو تمہارا نام ” غافلین‘‘ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا اور اگر تم چار رکعات ادا کرلو تو تمہارا نام عبادت گزاروں میں نوٹ کیا جائے گا اور اگر تم چھ رکعات ادا کرلو توتمہیں کوئی گناہ لاحق نہیں ہوگا اگر تم آٹھ رکعات ادا کرلو تو تمہارا شمار "قانتین" میں کیا جائے گا اگرتم بارہ رکعت ادا کرلو تو تمہارے لئے جنت میں گھر بنادیا جائے گا رات اور دن کی ہر ایک گھڑی میں اللہ تعالی صدقہ کرتا ہے جس کے ذریے وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان کرتا ہے اور اللہ تعالی اپنے بندے پر کوئی ایسا احسان نہیں کرتا جو اس چیز کی مانند ہو کہ اللہ تعالی نے اس کو اپنے ذکر کی توفیق نصیب کی ہو۔یہ روایت امام بزارنے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عطاء ہے جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب "الثقات" میں کیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے اور تدلیس کرتا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of Duha prayer] · Hadith 3418
