مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ صَلَاةِ الضُّحَى] · حديث 3406
3406 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثًا فَأَعْظَمُوا الْغَنِيمَةَ وَأَسْرَعُوا الْكَرَّةَ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا رَأَيْنَا بَعْثًا قَطُّ أَسْرَعَ كَرَّةً وَلَا أَعْظَمَ غَنِيمَةً مِنْ هَذَا الْبَعْثِ! فَقَالَ:» أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَسْرَعَ كَرَّةً مِنْهُ وَأَعْظَمَ غَنِيمَةً؟ رَجُلٌ تَوَضَّأَ (فِي بَيْتِهِ) فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ عَمَدَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ الْغَدَاةَ ثُمَّ عَقَّبَ بِصَلَاةِ الضَّحْوَةِ فَقَدْ أَسْرَعَ وَأَعْظَمَ الْغَنِيمَةَ ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک مہم روانہ کی انہیں بہت سارا مال غنیمت حاصل ہوا اور وہ جلدی واپس بھی آگئے تو ایک صاحب نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ! ہم نے ایسی کوئی مہم نہیں دیکھی جواتنی جلدی واپس آگئی ہو جسے ان لوگوں سے زیادہ غنیمت حاصل ہوئی ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فر مایا: 'کیا میں تمہیں اس سے زیادہ جلدی واپس والی اور اس سے زیاد غنیمت والی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ شخص جو اپنے گھر میں وضو کرے اور اچھی طرح وضوکرے پھر وہ مسجد کی طرف جائے اور اس میں صبح کی نماز ادا کرےپھر اس کے بعد چاشت کی نماز ادا کرے تو وہ جلدی واپس آجاتا ہے اور ز یا د غنیمت حاصل کرتا ہے۔ یہ روایت امام ابو یعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال"صحیح" کے رجال ہیں۔
بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ بَعْثًا فَأَعْظَمُوا الْغَنِيمَةَ وَأَسْرَعُوا الْكَرَّةَ، فَقَالَ رَجُلٌ: ← وعن ابي هريرة
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of Duha prayer] · Hadith 3406
