مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ قَبْلَ الْعَصْرِ] · حديث 3334
3334 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: «جِئْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَدْرَكْتُ فِي آخِرِ الْحَدِيثِ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الْعَصْرِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَهُوَ فِي الْكَبِيرِ مُخْتَصَرًا بِلَفْظِ: " حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ ".
حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میں آیا ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس وقت اپنے اصحاب میں سے کچھ افراد کے درمیان موجود تھے' جن میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی تھے' میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گفتگو کا آخری حصہ پایا ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ ارشاد فرم رہے تھے: " جو شخص عصر سے پہلے چار رکعات ادا کر لے گا' اسے آگ نہیں چھوئے گی"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابو امیہ ہے' اور وہ "ضعیف" ہے' یہ روایت معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ ' ان الفاظ کے ساتھ منقول ہے: " اللہ تعالیٰ اس کو جہنم پر حرام قرار دیدے گا"۔
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of prayer before the afternoon] · Hadith 3334
