مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَا يُصَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ وَبَعْدَهَا] · حديث 3322
3322 - وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ صَلَّى قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كَمَنْ تَهَجَّدَ بِهِنَّ مِنْ لَيْلَتِهِ، وَمَنْ صَلَّاهُنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ كَمِثْلِهِنَّ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَاهِضُ بْنُ سَالِمٍ الْبَاهِلِيُّ وَغَيْرُهُ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُمْ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ أَنَسٍ وَغَيْرِهِ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعِشَاءِ.
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: " جو شخص ظہر سے پہلے چار رکعات ادا کرتا ہے' گویا وہ اس رات میں تہجد کی نماز میں وہ رکعات ادا کرتا ہے' اور جو شخص عشاء کے بعد چار رکعات ادا کرتا ہے' تو یہ شب قدر میں چار رکعات ادا کرنے کی مانند ہو گا"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے' اس کی سندمیں ایک راوی ناہض بن سالم باہلی ہے' اور اس کے علاوہ اور راوی بھی ایسے ہیں' جن کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر صحابہ کرام کے حوالے سے منقول احادیث آگے آئیں گی' جو عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد ' نماز ادا کرنے کے بارے میں ہیں۔
النَّبِيِّ ← الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter in what is prayed before and after noon] · Hadith 3322
