مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ] · حديث 3310
3310 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ لَيْسَ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ فِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ اخْتُلِفَ فِي حُيَيِّ الْمُعَافِرِيِّ فَقَدْ وُثِّقَ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فجر کی دو رکعات (سنتیں) ادا کر لیتے تھے' تو دائیں پہلو کے بل لیٹ جاتے تھے۔ یہ روایت امام احمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اور اس کی سند میں ابن لہیعہ نامی راوی نہیں ہے' وہ امام احمد کی ' سند میں ہے ' اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے' اگرچہ حیی معافری کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے' لیکن اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Door in the two rak'ahs of dawn] · Hadith 3310
