مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي السَّحَابِ وَعَلَامَةِ الْمَطَرِ] · حديث 3298
3298 - وَعَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: «رَأَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَحَابَةً فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا نَرْجُوا أَنْ تُمْطِرَنَا هَذِهِ السَّحَابَةُ فَقَالَ: " إِنَّ هَذِهِ أُمِرَتْ أَنْ تُمْطِرَ بَلَيْلٍ "، - يَعْنِي وَادِيًا يُقَالُ لَهُ: بِلَيْلٍ» -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سبرہ بن معبد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب نے بادل دیکھا ' تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! ہمیں یہ امید ہے کہ اس بادل کے ذریعے ہم پر بارش نازل ہو گی ' تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے یہ حکم دیا گیا ہے کہ ''بلیل" (نامی وادی ) میں بارش نازل کرے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد ایک وادی تھی ' جس نام ''بلیل'' تھا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے' اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
«رَأَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ سَحَابَةً فَقَالُوا: ← وَعَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Door in the zip and rain mark] · Hadith 3298
