مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ يَوْمَ الْعِيدِ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ] · حديث 3238
3238 - وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي يَوْمِ الْأَضْحَى بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ فَخَطَبَ الرِّجَالَ ثُمَّ مَالَ إِلَى النِّسَاءِ فَخَطَبَهُنَّ وَحَثَّهُنَّ عَلَى الصَّدَقَةِ حَتَّى كَثُرَ مَعَ بِلَالٍ الْمَتَاعُ» قُلْتُ: لِلْبَرَاءِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ
حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عید الاضحیٰ کے دن ازان اور اقامت کے بغیر نماز ادا کی ' پھر آپ نےمردوں کو خطبہ دیا' پھر آپ خواتین کی طرف تشریف لےگئے 'انہیں خطبہ دیا اور انہیں صدقہ کرنے کی ترغیب دی' یہاں تک کہ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بہت سا سامان اکٹھا ہو گیا۔( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے "صحیح" اور دوسری کتابوں میں ایک حدیث منقول ہے ' جو اس حدیث کےعلاوہ ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ' اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر بن ابان ہے' اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔
الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of the prayer on the day of Eid without the adhaan or iqamah] · Hadith 3238
