مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الْخُرُوجِ] · حديث 3214
3214 - وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ، وَكَانَ لَا يَطْعَمُ يَوْمَ النَّحْرِ حَتَّى يَرْجِعَ فَيَأْكُلَ مِنْ ذَبِيحَتِهِ» قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ خَلَا قَوْلَهُ: "فَيَأْكُلَ مِنْ ذَبِيحَتِهِ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَحْمَدُ وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرِّفَاعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ
حضر ت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن اس وقت تک نہیں نکلتے تھے ' جب تک کچھ کھا نہیں لیتے تھے ' البتہ قربانی کےدن' آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لانے سے پہلے کچھ نہیں کھاتے تھے ' اور(نماز پڑھ کر آنے کے بعد) ذبیحہ کا گوشت کھاتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نےنقل کی ہے ' تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: " آپ ذبیحہ کا گوشت کھاتے تھے" یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ' اور امام احمد نے بھی نقل کی ہے' اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن عبداللہ رفاعی ہے' اور وہ "ضعیف" ہے۔
بُرَيْدَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter: Eating on the day of breaking the fast, before going out.] · Hadith 3214
