مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ مَاتَ لَهُ وَاحِدٌ] · حديث 3991
3991 - عَنْ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يُتَوَفَّى لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمَا " فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوِ اثْنَانِ؟ فَقَالَ: " أَوِ اثْنَانِ "، قَالُوا: أَوْ وَاحِدٌ؟ قَالَ: " أَوْ وَاحِدٌ "، ثُمَّ قَالَ: " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ السَّقْطَ لَيَجُرُّ أُمَّهُ بِسُرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ إِذَا احْتَسَبَتْهُ» ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: إِنَّ السَّقْطَ ... إِلَى آخِرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ التَّيْمِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ.
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جن بھی دو مسلمان (میاں بیوی ) کی اولاد میں سے دو بچے فوت ہوجائیں تو اللہ تعالی ٰان دونوں ( بچوں ) پراپنی رحمت کے فضل کی وجہ سے ان دونوں (میاں بیوی )کو جنت میں داخل کر دے گالوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ! اگر دو ہوئے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دو ہوں ( تو بھی یہی اجر وثواب حاصل ہو گا) لوگوں نے عرض کی: اگر ایک ہوا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ایک ہوا ہو تو بھی یہی اجر وثواب حاصل ہوگا پھر آپ نے ارشاد فرمایا:’’ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مردہ پیدا ہونے والا بچہ بھی اپنی نال کے ذریعے اپنی ماں کو کھینچ کر جنت کی طرف لے جائے گا جب کہ اس عورت نے اس بچے کے حوالے سے ثواب کی امید رکھی ہو‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں یہ حصہ نقل کیا ہے: ’’بے شک مردہ پیدا ہونے والا بچہ‘‘۔۔۔ اس سے لے کے آخر تک کا حصہ نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن عبیداللہ تیمی ہے میں نے کسی کو اس کی توثیق یا اس پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔
مُعَاذٌ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter in whom one dies] · Hadith 3991
