مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ باب · حديث 4267
4267 - وَعِنْدَ أَحْمَدَ فِي رِوَايَةٍ عَنْهُ أَيْضًا نَحْوُ هَذَا. وَزَادَ فِيهِ: " «فَيَأْتِيهِ آتٍ قَبِيحُ الْوَجْهِ قَبِيحُ الثِّيَابِ مُنْتِنُ الرِّيحِ، فَيَقُولُ: أَبْشِرْ بِهَوَانٍ مِنَ اللَّهِ وَعَذَابٍ مُقِيمٍ، فَبَشَّرَكَ اللَّهُ بِالشَّرِّ مَنْ أَنْتَ؟ فَيَقُولُ: أَنَا عَمَلُكَ الْخَبِيثُ، كُنْتَ بَطِيئًا عَنْ طَاعَةِ اللَّهِ، سَرِيعًا فِي مَعْصِيَتِهِ فَجَزَاكَ اللَّهُ شَرًّا. ثُمَّ يُقَيَّضُ لَهُ أَعْمَى أَصَمُّ أَبْكَمُ فِي يَدِهِ مِرْزَبَّةٌ، لَوْ ضُرِبَ بِهَا جَبَلٌ كَانَ تُرَابًا، فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً فَيَصِيرُ تُرَابًا، ثُمَّ يُعِيدُهُ اللَّهُ كَمَا كَانَ، فَيَضْرِبُهُ ضَرْبَةً أُخْرَى فَيَصِيحُ صَيْحَةً يَسْمَعُهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ ". قَالَ الْبَرَاءُ: " ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ، وَيُمَهَّدُ لَهُ مِنْ فُرُشِ النَّارِ».
امام احمد نے ایک روایت میں ان صحابی کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائدنقل کیے ہیں: ’’پھر ایک شخص اس کے پاس آتا ہے جس کا چہر ہ قبیح ہوتا ہے لباس قبیح ہوتا ہے بوبد بودار ہوتی ہے وہ یہ کہتا ہے : اللہ تعالیٰٰ کی طرف سے رسوائی اور ہمیشہ رہنے والے عذاب کی اطلاع حاصل کرو اللہ تعالیٰٰ نے برائی کے بارے میں تمہیں اطلاع بھجوائی ہے وہ دریافت کرتا ہے تم کون ہو ،تو وہ جواب دیتا ہے میں تمہارا خبیث عمل ہوں تم اللہ تعالیٰٰکے فرمانبرداری کے کام میں سست تھے اور اس کی معصیت کے کام میں جلد باز تھے تو الله تعالیٰ نے تمہیں برا بدلہ دیا ہے پھر اس شخص کے لئے ایک فرشتہ مقرر کیا جاتا ہے جو گونگا بہرا اور اندھا ہوتا ہے اس کے ہاتھ میں گر ز ہوتا ہے اگراس گرزکو پہاڑ پر مارا جائے تو وہ مٹی ہو جائے ،وہ فرشتہ اس مردے کوضرب لگاتا ہے تو وہ مردہ مٹی ہو جا تا ہے ، پھر اللہ تعالیٰٰ اسے دوبارہ اسے پہلے کی طرح کر دیتا ہے وہ فرشتہ پھراسے ضرب لگاتا ہے ،تو وہ مردہ ایسی چیخ مارتا ہے، جسے ہر چیزسنتی ہے صرف دو قسم کے گروہ (یعنی انسان اور جنات نہیں سن پاتے ہیں)‘‘۔ حضرت براء رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: پھر اس شخص کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھول دیا جاتا ہے ،اور اس کے لئے جہنم کا بچھونا بچھا دیا جاتا ہے۔
عَمَلُكَ الْخَبِيثُ، كُنْتَ بَطِيئًا
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › Chapter · Hadith 4267
