مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ مَا يَقُولُ عِنْدَ إِدْخَالِ الْمَيِّتِ الْقَبْرَ] · حديث 4243
4243 - وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ اللَّجْلَاجِ قَالَ: «قَالَ لِي أَبِي: يَا بُنَيَّ، إِذَا مِتُّ فَالْحَدْ لِي لَحْدًا، فَإِذَا وَضَعْتَنِي فِي لَحْدِي فَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ شَنِّ التُّرَابَ عَلِيَّ شَنًّا، ثُمَّ اقْرَأْ عِنْدَ رَأْسِي بِفَاتِحَةِ الْبَقَرَةِ وَخَاتِمَتِهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عبد الرحمن بن العلاء بن لجلاج بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھ سے کہا: اے میرے بیٹے جب میں مرجاؤں تو تم میرے لئے لحد تیار کرنا اور جب تم مجھے لحد میں رکھو تو یہ پڑھنا: ’’الله تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ کے رسول کے دین پر (میں اسے پردخاک کرتا ہوں)‘‘ پھر تم میرے اوپر مٹی ڈال دینا پھر تم میرے سرہانے سورت بقرہ کی ابتدائی اور آخری آیات تلاوت کرنا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْعَلاَءِ بْنِ اللَّجْلاَجِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of what he says when entering the dead in the grave] · Hadith 4243
