مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي مَوْتِ الْأَوْلَادِ] · حديث 3979
3979 - وَعَنْ سِنَانٍ مَوْلَى وَاثِلَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ وَلَدُ الرَّيَّانِ وَشَهِدَهُ وَاثِلَةُ، فَلَمَّا انْصَرَفُوا مِنَ الْمَقْبَرَةِ قَعَدَ وَاثِلَةُ عَلَى بَابِ دِمَشْقَ، فَمَرَّ بِهِ الرَّيَّانُ فَقَالَ لَهُ وَاثِلَةُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، جَبَرَ اللَّهُ مُصِيبَتَكَ، وَغَفَرَ لِمُتَوَفَّاكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " «مَنْ دَفَنَ ثَلَاثَةً مِنَ الْوَلَدِ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ النَّارَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَسِنَانٌ مَجْهُولٌ.
سنان جوحضرت واثلہ رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ریان کے صاحبزادے کا انتقال ہو گیا حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ اس کی آخری رسومات میں شریک ہوئے جب وہ قبرستان سے واپس آئے‘ تو حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ دمشق کے دروازے کے پاس بیٹھ گئے جب ریان ان کے پاس سے گزرے تو حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوسعید اللہ تعالی ٰتمہاری مصیبت کو ختم کرے اور تمہارے مرحوم کی مغفرت کرے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشادفرماتے ہوئےسنا ہے: ’’جو شخص تین بچے دفن کر دیتا ہے اللہ تعالی ٰاس شخص پر جہنم کو حرام کر دیتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور سنان نامی راوی مجہول ہے ۔
سِنَانٍ مَوْلَى وَاثِلَةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter in the death of children] · Hadith 3979
