مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ] · حديث 4147
4147 - وَعَنْ أَبِي الْحُوَيْرِثِ قَالَ: هَلَكَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَحَضَرْنَا بَابَهُ فِي بَنِي سَلَمَةَ، فَلَمَّا خَرَجَ سَرِيرُهُ مِنْ حُجْرَتِهِ إِذَا حَسَنُ بْنُ حَسَنٍ بَيْنَ عَمُودَيِ السَّرِيرِ، فَأَمَرَ بِهِ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ بَيْنِ الْعَمُودَيْنِ، فَتَأَبَّى عَلَيْهِمْ حَتَّى تَعَاطَوْهُ، فَسَأَلَهُ بَنُو جَابِرٍ إِلَّا خَرَجَ، فَخَرَجَ وَجَاءَ الْحَجَّاجُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ حَتَّى وُضِعَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، ثُمَّ جَاءَ إِلَى الْقَبْرِ فَإِذَا حَسَنُ بْنُ حَسَنٍ قَدْ نَزَلَ فِي قَبْرِهِ فَأَمَرَ بِهِ الْحَجَّاجُ أَنْ يَخْرُجَ فَتَأَبَّى، فَقَالَ بَنُو جَابِرٍ: بِاللَّهِ، فَخَرَجَ فَاقْتَحَمَ الْحَجَّاجُ الْحُفْرَةَ حَتَّى فَرَغَ مِنْهُ .. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو الْحُوَيْرِثِ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ مَالِكٌ وَغَيْرُهُ.
ابوحویرث بیان کرتے ہیں : حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا بنوسلمہ کے محلے میں ہم ان کے دروازے کے پاس موجود تھے جب ان کے حجرے سے ان کی میت کی چارپائی نکلی تو حسن بن حسن چارپائی کے دو ستونوں کے درمیان تھے حجاج بن یوسف نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ دو پایوں کے درمیان سے نکل جائیں تو انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا لوگوں نے ان کے ساتھ زبردستی کرنی چاہی‘ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں نے ان سے درخواست کی ‘ تو وہ نکل گئے ‘جب وہ نکلے تو حجاج آیا اور دو پایوں کے درمیان ٹھہرا گیا اور اس وقت تک رہا جب تک ان کی میت کو رکھ نہیں دیا گیا اس نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی پھر جب وہ قبر کے پاس آیا ‘ تو حسن بن حسن قبر میں اتر چکے تھے حجاج نے حکم دیا کہ وہ باہر آ جائیں انہوں نے یہ بات نہیں مانی ‘حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں نے کہا: اللہ کا واسطہ ہے ‘تو وہ باہر آگئے ‘پھر حجاج نے انہیں قبر میں اتارا ‘یہاں تک کہ وہ اس سے فارغ ہوا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ابوحویرث نامی راوی کوابن حبان نے ’’ثقہ‘‘ قرار دیا ہے۔ امام مالک اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے۔
أَبِی الْحُوَیْرِثِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter of prayer over funeral] · Hadith 4147
