مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ] · حديث 793
793 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «كَانَ قَوْمٌ عَلَى بَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَنَازَعُونَ فِي الْقُرْآنِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا مُتَغَيِّرًا وَجْهُهُ، فَقَالَ: " يَا قَوْمُ، بِهَذَا أُهْلِكَتِ الْأُمَمُ، وَإِنَّ الْقُرْآنَ يُصَدِّقُ بَعْضُهُ بَعْضًا، فَلَا تُكَذِّبُوا بَعْضَهُ بِبَعْضٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ عَلَى ضَعْفِهِ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دروازے کے پاس بیٹھے ہوئے ، قرآن کے بارے میں بحث کر رہے تھے ،نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نا کے پاس تشریف لائے(تو غصے کی شدت کی وجہ سے ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرے (کا رنگ )تبدیل ہو چکا تھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! اسی وجہ سے دوسری امتیں ہلاکت کا شکار ہوئی تھیں بیشک قرآن کا ایک حصہ دوسرے کی تصدیق کرتا ہے تو تم اس کے ایک حصے کو ذریعے کسی دوسرے حصے کی تکذیب نہ کرو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہےاس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابو اخضر ہے اور یہ ان افراد میں سے ایک ہے جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔
عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on Working in the Book and the Sunnah] · Hadith 793
