مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي الْعَمَلِ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ] · حديث 781
781 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنِ اتَّبَعَ كِتَابَ اللَّهِ هَدَاهُ اللَّهُ مِنَ الضَّلَالَةِ وَوَقَاهُ سُوءَ الْحِسَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ; وَذَلِكَ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: {فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى} [طه: 123]». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص اللہ کی کتاب کی پیروی کرے گا ، اللہ تعالی اسے گمراہی سے (بچا کر) ہدایت نصیب کرے گا اور قیامت کے دن اسے برے حساب سے محفوظ رکھے گا اس کی( دلیل) یہ ہے کہ اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے : " اور جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا تو وہ گمراہ نہیں ہو گا اور بد نصیب نہیں ہو گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابو شیبہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on Working in the Book and the Sunnah] · Hadith 781
