مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْأَدَبِ مَعَ الْحَدِيثِ] · حديث 697
697 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «عَسَى أَنْ يُكَذِّبَنِي رَجُلٌ وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى أَرِيكَتِهِ، يَبْلُغُهُ الْحَدِيثُ عَنِّي فَيَقُولُ: مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعْ هَذَا، وَهَاتِ مَا فِي الْقُرْآنِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : "عنقریب ایسا ہو گا کہ کوئی شخص مجھے جھٹلائے گا ، وہ اپنے تکیہ کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھا ہوا ہو گا ، میرے حوالے سے کوئی حدیث اس تک پہنچے گی ، تو وہ یہ کہے گا : اللہ کے رسول نے جو فرمایا ہے ، تم اسے چھوڑو !اور وہ چیز پیش کرو ! جو قرآن میں ہے "یہ روایت امام ابو یعلی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابان رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of Literature with Hadith] · Hadith 697
