مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ] · حديث 625
625 - وَعَنْ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ أَبَا مُوسَى الْغَافِقِيَّ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ يُحَدِّثُ عَلَى الْمِنْبَرِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَادِيثَ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا لَحَافِظٌ أَوْ هَالِكٌ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ آخِرَ مَا عَهِدَ إِلَيْنَا أَنْ قَالَ: " «عَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَسَتَرْجِعُونَ إِلَى قَوْمٍ يُحِبُّونَ الْحَدِيثَ عَنِّي، فَمَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ حَفِظَ شَيْئًا فَلْيُحَدِّثْ بِهِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحییٰ بن میمون حضرمی بیان کرتے ہیں : حضرت ابو موسیٰ غافقی رضی اللہ عنہ نے ، حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کو منبر پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے مختلف احادیث بیان کرتے ہوئے سنا تو حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بولے : تمہارے یہ ساتھی یا تو حافظ ہیں ہا ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہماری جو آخری ملاقات ہوئی تھی اس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا : " تم پر اللہ کی کتاب کو اختیار کرنا لازم ہے ، تم لوٹ کر ایسے لوگوں کے پاس جاؤ گے جو میرے حوالے سے حدیث روایت کرنے کو پسند کرتے ہوں گے ، تو جو شخص میرے حوالے سے کوئی ایسی بات بیان کرے جو میں نے نہ کہی ہو تو اسے جہنم میں اپنے ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور جس شخص کو کوئی بات کی یاد ہو، اسے وہ بات بیان کر دینی چاہیے " ۔ یہ روایت امام احمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
رَسُولِ اللَّهِ أَحَادِيثَ فَقَالَ أَبُو مُوسَى إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا لَحَافِظٌ أَوْ هَالِكٌ ← عَلَى الْمِنْبَرِ:، ← عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ، ← وَعَنْ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّ أَبَا مُوسَى الْغَافِقِيَّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter About Who Lied to the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him] · Hadith 625
