مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ] · حديث 589
589 - وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَوَعَاهَا ثُمَّ بَلَّغَهَا، فَرُبَّ مُبَلِّغٍ أَوْعَى مِنْ سَامِعٍ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَمُنَاصَحَةُ وُلَاةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَرْبَرِيُّ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش رکھے جو میری گفتگو سن کر اسے محفوظ رکھے اور پھر اس کی تبلیغ کر دے ، کیونکہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جس تک تبلیغ کی گئی ہوتی ہے ، وہ براہ راست سننے والے کے مقابلے میں ، اس بات کو زیادہ بہتر طور پر محفوظ رکھتا ہے ، تین چیزیں ایسی ہیں ، جن کے بارے میں کسی مسلمان کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے ، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا ، مسلمان حکمرانوں کی خیر خواہی اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا ، کیونکہ ان کی دعا ان لوگوں کو بھی محیط ہوتی ہے ، جو ان کے ساتھ نہیں ہوتے ہیں " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ بربری ہے امام دار قطنی فرماتے ہیں : یہ قوی نہیں ہے ۔
جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in hearing and communicating hadeeth] · Hadith 589
