مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ حَثِّ الشَّبَابِ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ] · حديث 517
517 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا وَهُوَ شَابٌّ، وَلَا أُوتِيَ عَالِمٌ عِلْمًا إِلَّا وَهُوَ شَابٌّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : " اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا ، وہ ( اس بعثت کے وقت ) جوان تھے اور جس بھی عالم کو علم دی گیا وہ ( اس وقت ) جوان تھا( یعنی علم وہ ہے جو جوانی میں حاصل کیا جائے ) " ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابو ظبیان ہے ، ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسری کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، ابن عدی کہتے ہیں : مجھے یہ توقع ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے امام احمد نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on encouraging the youth to seek knowledge] · Hadith 517
