مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي مَسِّ الْقُرْآنِ] · حديث 1520
1520 - وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَدْخُلِ الْحَمَّامَ إِلَّا بِمِئْزَرٍ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يُدْخِلْ حَلِيلَتَهُ الْحَمَّامَ، وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَسْعَ إِلَى الْجُمْعَةِ، وَمَنِ اسْتَغْنَى عَنْهَا بِلَهْوٍ وَتِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللَّهُ عَنْهُ، وَاللَّهُ غَنِيٌّ حَمِيدٌ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ ذِكْرِ الْجُمْعَةِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:جوشخص الله تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ تہبند کے بغیر حمام میں داخل نہ ہو اور جو شخص اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنی بیوی کو حمام میں نہ جانے دے اور جو شخص اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ جمعہ کے لیے جلدی چلا جائے جوشخص دلچسبی کی کسی چیز یا تجارت کی وجہ سے اس (یعنی جمعہ ) سےبے نیازی اختیار کرےگا اللہ تعالی اس سے بے نیازی اختیار کرے گا اور الله تعالی بے نیاز اور لائق حمد ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے جس میں صرف جمعہ کا ذکر ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن یزید النہانی ہے جسے ابوحاتم اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے جبکہ امام احمد اور ابن حبان نے اسے "ثقہ "قرار دیا ہے۔
اَبِیْ سَعِیْدٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter on touching the Qur’an] · Hadith 1520
