مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الِاحْتِلَامِ] · حديث 1448
1448 - وَعَنْهَا أَنَّهَا «سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَرْأَةِ تَصْنَعُ الشَّيْءَ تَعْطِفُ بِهِ زَوْجَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا، وَلَا خَلَاقَ فِي الْآخِرَةِ ". قَالَتْ: أَرَأَيْتَ الْمَرْأَةَ إِذَا رَأَتْ فِي مَنَامِهَا الِاحْتِلَامَ، أَتَغْتَسِلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اس خاتون کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا جو کوئی ایسا کام کرتی ہے جس کے ذریعے وہ اپنے شوہر کو رام کر لے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ دنیاوی فائدہ ہے آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا اس خاتون نے عرض کی : ایسی عورت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے؟ جو خواب ہیں احتلام دیکھتی ہے کیا وہ غسل کرے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب وہ پانی (یعنی احتلام کا نشان دیکھے گی تو وہ غسل کرے گی۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
أَرَأَيْتَ الْمَرْأَةَ إِذَا رَأَتْ فِي مَنَامِهَا الِاحْتِلَامِ، أَتَغْتَسِلُ؟ ← رَسُولُ اللَّهِ «مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا، وَلَا خَلَاقَ فِي الْآخِرَةِ» ← الْمَرْأَةِ تَصْنَعُ الشَّيْءَ تَعْطِفُ بِهِ زَوْجِهَا، ← وَعَنْهَا أَنَّهَا «سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Section of the vagina] · Hadith 1448
