مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ] · حديث 1412
1412 - وَعَنِ الْأَسْلَعِ - رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْأَعْرَجِ - بْنِ كَعْبٍ قَالَ: «كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: " يَا أَسْلَعُ، قُمْ فَأَرِنِي كَيْفَ كَذَا وَكَذَا ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ، فَسَكَتَ عَنِّي سَاعَةً حَتَّى جَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِالصَّعِيدِ التَّيَمُّمِ. قَالَ: " قُمْ يَا أَسْلَعُ فَتَيَمَّمْ ". قَالَ: ثُمَّ أَرَانِي أَسْلَعُ كَيْفَ عَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّيَمُّمَ. قَالَ: ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَفَّيْهِ الْأَرْضَ، فَدَلَّكَ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى ثُمَّ نَفَضَهُمَا، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا ذِرَاعَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
حضرت اسلع بن کعب رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو اعرج سے ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے اسلع ! تم اٹھ کر مجھے دکھاؤ کہ فلاں فلاں چیز کیسی ہے؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے جنابت لاحق ہوگئی ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے پھر حضرت جبرائیل علیہ اسلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مٹی کے ذریعے تیمم کرنے کا حکم لے کر نازل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اسلع تم اٹھو اور تیمم کرلو؟راوی بیان کرتے ہیں: پھر حضرت اسلع رضی اللہ عنہ نے مجھے کر کے دکھایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیسے تمیم کرنے کی تعلیم دی تھی وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلیاں زمین پر ماریں، پھر انہیں ایک دوسرے کے ذریعے جھاڑا پھر ان پر پھونک ماری اور پھر ان کے ذریعے اپنی کلائیوں کے اوپری اور نیچے والے حصے کا مسح کیا۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔
«كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ ← الْأَسْلَعِ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْأَعْرَجِ بْنِ كَعْبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in tayammum] · Hadith 1412
