مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ التَّوْقِيتِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ] · حديث 1400
1400 - وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، «عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ، يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ إِذَا أَدْخَلَهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ» ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ خَلَا قَوْلِهِ: إِذَا أَدْخَلَهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ أَبِي لَيْلَى مُحَمَّدٌ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں:مسافر کے لئے مدت تین دن اور تین راتیں ہوئی اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہوئی وہ اپنے موزوں پرمسح کرتا رہے گا جبکہ اس نے پاؤں اس (موزے) میں اس وقت داخل کیے ہیں جب وہ دونوں باوضو ہوں‘‘۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں): میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیےہیں۔"جب اس نے ان دونوں کو باوضو حالت میں داخل کیا ہو "یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن ابو لیلیٰ محمد ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔
النَّبِيِّ ← خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of timing in wiping over the socks] · Hadith 1400
