مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ] · حديث 1340
1340 - «وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتَ حِزَامٍ، أَنَّهَا " جَعَلَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صُورِ نَخْلٍ كَنَسَتْهُ وَطَيَّبَتْهُ، وَذَبَحَتْ لَهُ شَاةً فَأَكَلَ مِنْهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ وَصَلَّى الظُّهْرَ فَقَدَّمَتْ إِلَيْهِ مِنْ لَحْمِهَا، وَصَلَّى الْعَصْرَ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عمرہ بنت حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں. انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجور کے باغ میں صفائی کر کے جگہ تیار کی ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بکری ذبح کروائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا گوشت کھایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کر کے ظہر کی نماز ادا کی اس خاتون نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس بکری کا گوشت پیش کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ وضو کے بغیر عصرکی نماز ادا کرلی۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بنانی ہے اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال"صحیح " کے رجال ہیں۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The door of leaving ablution due to what touched the fire] · Hadith 1340
