مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ] · حديث 1304
1304 - «وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ وَقَشٍ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُمَا دَخَلَا وَلِيمَةً وَسَلَمَةُ عَلَى وُضُوءٍ، فَأَكَلُوا ثُمَّ خَرَجُوا، فَتَوَضَّأَ سَلَمَةُ، فَقَالَ لَهُ جُبَيْرَةُ: أَلَمْ تَكُنْ عَلَى وُضُوءٍ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَرَجْنَا مِنْ دَعْوَةٍ دَعَوْنَا لَهَا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى وُضُوءٍ، فَأَكَلَ ثُمَّ تَوَضَّأَ، فَقُلْتُ لَهُ: أَلَمْ تَكُنْ عَلَى وُضُوءٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: " بَلَى، وَلَكِنَّ الْأَمْرَ يَحْدُثُ، وَهَذَا مِمَّا (قَدْ) حَدَثَ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَاتُّهِمَ بِالْكَذِبِ.
حضرت سلمہ بن سلامہ بن وقش رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے: دونوں راوی بیان کرتے ہیں: وہ دونوں ولیمہ کی محفل میں داخل ہوئے تو حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ وضو کر رہے تھے لوگوں نے کھانا کھایا اور پھر چلے گئے۔ حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ دوبارہ وضو کرنے لگے تو جبیرہ نے ان سے کہا: کیا آپ با وضو نہیں تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی میں باوضو تھا )لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ ہم ایک دعوت سے نکلے جس میں ہمیں بلایا گیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باوضو تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا کھانے کے بعد دوبارہ وضو کیا میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم با وضو نہیں تھے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: جی ہاں!(یعنی میں باوضوتھا) لیکن بعد میں نیا حکم آجاتا ہے اور یہ نئے حکم میں سے ہے (یعنی یہ کہ پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد دوبارہ وضو کیا جائے)۔یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالله بن صالح ہے جولیث کا کاتب ہے اسے عبدالملک بن سوید بن لیث نے "ثقہ" قرار دیا ہے جبکہ امام احمد اور ایک جماعت نے اسے "ضعیف" قرار دیا ہے اس پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The door of ablution from what touched the fire] · Hadith 1304
