مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ الرِّيحِ] · حديث 1256
1256 - وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: «جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ وَتَكُونُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ "، وَقَالَ مَرَّةً: " فِي أَدْبَارِهِنَّ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَهُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَبْلَهُ كَمَا تَرَاهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ ! ہم لوگ ویرانوں میں رہتے ہیں' بعض اوقات ہم میں سے کسی ایک کی معمولی سی ہوا خارج ہوجاتی ہے ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے ' جب کوئی شخص ایسا کرے ' (یعنی ہوا خارج کرے) تو اسے وضو کر لینا چاہیے اور تم عورتوں کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرنا۔ یہاں راوی نے بعض اوقات ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے (تاہم اس کا مطلب یہی ہے)۔ امام احمد نے ' اسے حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کیا ہے' جبکہ "سنن" میں یہ روایت حضرت علی بن طلق حنفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے' حضر ت علی بن ابو طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول حدیث ' اس سے پہلے گزر چکی ہے' جیسا کہ آپ نے اسے ملاحظہ کیا ہے ' باقی اللہ بہتر جانتا ہے ' اور اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ فَقَالَ: ← وَعَنْ عَلِيٍّ يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › The door of ablution from wind] · Hadith 1256
