مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ] · حديث 1172
1172 - وَعَنْ رَاشِدِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ قَالَ: «رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ بِالزَّاوِيَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَخْبِرْنِي عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ كَانَ، فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ كُنْتَ تُوَضِّئُهُ. قَالَ: نَعَمْ، فَدَعَا بِوُضُوءٍ، فَأُتِيَ بِطَسْتٍ وَبِقَدَحٍ نُحِتَ (يَقُولُ) كَمَا نُحِتَ (فِي أَرْضِهِ) فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَكْفَأَ عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْمَاءِ، فَأَنْعَمَ غُسْلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَخْرَجَ يَدَهُ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ الْيُسْرَى ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً غَيْرَ أَنَّهُ أَمَرَّهَا عَلَى أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّيْهِ جَمِيعًا فِي الْمَاءِ». قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
راشد ابو محمد حمانی بیان کرتے ہیں: میں نے "زاویہ" میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا ' تو میں نے ان سے کہا: آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کے بارے میں بتائیں کہ وہ کیسا ہوتا تھا؟ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ اس طرح وضو کر کے دکھاتے ہیں ' تو انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے ' پھر انہوں نے وضو کا پانی منگوایا ' تو ایک طشت اور ایک پیالہ لایا گیا جو پتھر سے بنا ہے' وہ ان کے سامنے رکھا گیا ' انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی انڈیلا ' اور پھر دونوں ہاتھ اچھی طرح دھوئے ' پھر انہوں نے تین مرتبہ کلی کی ' تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا' تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا ' پھر اپنا دایاں بازو (آستین سے) نکال کر اسے تین مرتبہ دھویا ' پھر بایاں بازو تین مرتبہ دھویا ' پھر انہوں نے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا ' البتہ انہوں نے اپنے کانوں پر بھی ہاتھ پھیرا اور ان پر مسح کیا ' پھر انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں پانی میں داخل کیں' ۔۔۔۔۔راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔
«رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ بِالزَّاوِيَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: ← رَاشِدٌ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of what came in ablution] · Hadith 1172
