مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ] · حديث 1136
1136 - وَعَنْ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ - أَوْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ - قَالَ: «سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَالَ: " جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ " - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، إِلَى أَنْ قَالَ: " فَإِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ ذِرَاعَيْهِ، وَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ». قَالَ شُعْبَةُ: لَمْ يَذْكُرْ مَسْحَ الرَّأْسِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت مرہ بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ 'یا شاید حضرت کعب بن مرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا : رات کےکون سے حصے میں دعا جلدی قبول ہوتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا دفرمایا: رات کا آخری نصف حصہ ۔۔۔۔ اس کےبعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " جب بندہ وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوتا ہے ' تو اس کے ہاتھوں سے اس کے گناہ گر جاتے ہیں' جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے' تو اس کے چہرے سے گناہ گر جاتے ہیں' جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے ' تو اس کے بازو سے اس کے گناہ گر جاتے ہیں' جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے ' تو اس کے پاؤں سےاس کے گناہ گر جاتے ہیں"۔ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: اس حدیث میں انہوں نے سر پر مسح کرنے کا ذکر نہیں کیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کےرجال " صحیح " کے رجا ل ہیں۔
الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ ← جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ ← سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ ← مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ أَوْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter of the Virtue of Ablution] · Hadith 1136
